لاہور:ڈاکوؤں نے نجی بینک سے کیش لیجانے والی وین لوٹ لی

شائع 07 مارچ 2016 01:25pm

robbers

لاہور:لاہور میں ڈاکووٴں نے نجی بینک سے کیش لیکر جانیوالی وین لوٹ لی،فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی حدود رنگ محل میں واقع نجی بینک کے باہر کیش کی ترسیل کرنے والی وین موجود تھی کہ اچانک ڈاکووٴں نے وین پر حملہ کردیا۔وین میں موجود گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے دو گارڈز زخمی ہوگئے۔

ڈاکو کیش وین میں موجود رقم کا بیگ لیکر فرار ہوگئے جس میں ایک کروڑ کے قریب رقم موجود تھی۔پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے گارڈز نور محمد اور خالد کو میو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس میں ڈاکووں کو کیش بیگ لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔