وزیرداخلہ چوہدری نثارسےبرطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2016 08:17am

chudary-nisr-vs-philp-hamond

اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارسے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی۔ پاک برطانیہ تعلقات ، دہشتگردی کیخلاف جاری تعاون اورغیرقانونی تارکین وطن کی واپسی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کی۔ملاقا ت میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری نثاراورفلپ ہیمنڈ کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات ، دہشتگردی کیخلاف جاری تعاون ، منظم جرائم پرقابو پانے کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں ، غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی اورخطے کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔