پنجاب میں97 فیصد اسکولزکھلے ہیں،رانا مشہود
فیصل آباد:وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب میں ستانوے فیصد اسکولز کھلے ہیں،فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیں گے،نیب میں کام کرنیوالے پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں،کچھ ہے تو سامنے لایا جائے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو فیس میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دینگے،تعلیم کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے،بل لانے سے قبل تمام اسکولز کیساتھ مشاورت کی تھی،انہوں نے کہا کہ نجی اسکو لوں سے مذاکرات میں آج یا کل پیش رفت ہوگی،ابھی تک کسی اسکول کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
رانا مشہود نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی کو خط لکھا ہے کہ کچھ ہے تو سامنے لایا جائے،نیب بغیر تحقیقات کے الزام نہیں لگا سکتا،وزیر تعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نیب پہلے تحقیقات کرے،پھر کارروائی کرے،میٹرو کی تعمیر کے دوران ٹرانسپرنسی کونسل نے تحقیقات کی تھیں۔
Faislabad : Punjab Mein 98 feesad School Khulay Hain,rana mashood (Reported by Azeem Shahzad )
Posted by AAJ EPES on Tuesday, March 8, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔