نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شائع 08 مارچ 2016 12:55pm

ambuuu

نوشہرہ:نوشہرہ میں بازار میں مسافر کوچ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔اْدھر پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے افغان باشندوں سمیت سترمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے مین بازار میں مسافر کوچ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم سولہ افغانی باشندوں سمیت ستر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیرحراست ملزمان سے دستی بم ، اسلحہ و منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔