ترقی کیلئے خواتین کو برابری کی سطح پر لانا ہوگا،وسیم اختر
کراچی:ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے خواتین کو برابری کی سطح پر لانا ہوگا۔پنجاب میں حقوق نسواں بل کی منظوری کی راہ میں مذہبی جماعتیں حائل ہیں۔
جامعہ کراچی کے شعبہ وومن اسٹیڈیزکے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزدمیئروسیم اخترنے کہا کہ خواتین کوبرابری کی سطح پرلانا ہوگا تبھی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے قانون سازی تو کی جاتی ہے لیکن عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ پنجاب میں خواتین حقوق نسواں بل کی منظوری کی رکاوٹ میں مذہبی جماعتیں حائل ہیں ۔
تقریب میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں معاشرے میں جائزمقام دیا جائے اور خودمختاربنایا جائے ۔اس موقع پرطالبات کی جانب سے مختلف اشیا کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں گھریلو دستکاری سمیت دیگراشیا رکھی گئیں تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔