کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،آٹھ ملزمان گرفتار
کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا،منظورکالونی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی سے مسخ شدہ لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،لیاری کے علاقے سلاٹر ہاوس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کا تعلق گینگ وار بابالاڈلہ گروپ سے ہے ۔
ملزمان کی شناخت جاوید، سلیمان اور نوید کے نام ہوئی، ادھر سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو گرفتارکرلیا گیا،جبکہ دو فرار ہوگئے ۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ منظورکالونی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر میں موجود خاتون کو لگ گئی جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں کورنگی نمبر تین سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔