تین سے چھ ماہ میں آرگنائزجماعت بنا لیں گے،انیس قائم خانی
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ڈپٹی کنوئینراور منحرف رہنما انیس قائم خانی کہتے ہیں تین سے چھ ماہ میں ہم ایک آرگنائزجماعت بنا لیں گے۔چند دنوں میں دس ہزارسے زائد لوگ ہم سے رابطہ کرچکے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے منحرف رہنما انیس قائم خانی اپنی جماعت کو آرگنائز کرنے کے حوالے سے انتہائی پر اعتماد دکھائی دیئے کہتے ہیںکہ مشاورت سے پارٹی کا نام اورتنظیمی ڈھانچہ بنائیں گے تین سے چھ ماہ میں ہم ایک آرگنائزجماعت بنا لیں گے۔
انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں،مجھ پرکوئی کیس نہیں اگر کوئی کیس ہوا تو قانونی طور پر سامنا کرونگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح گراو¿نڈ میں جلسے کاکوئی ارادہ نہیں،ہم اپناجناح گراو¿نڈ بنائیں گے ہم لوگوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں میں بھٹکا ہوا تھا،اللہ نے مجھے ہدایت دی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔