محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں بارش کی پیشگوئی کردی

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2016 11:07am

rain

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے اگلے سات روزکے دوران ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کردی تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوارکے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب،راولپنڈی ،اسلام آباد اورکشمیر میں بارش کی توقع ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج شام اوررات کوئٹہ، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد،سکھر، لاڑکانہ ، بنوں، ڈی آئی خان،بہاولپوراورڈی جی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ میں سے زیادہ بارش بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استورمیںی صفرجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔