دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے،اسحاق ڈار
ملتان:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوچکا،کسی بھی قیمت پر ملک سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت نے مشکل فیصلے کئے،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا،ٹیکس وصولی میں تینتیس فیصد بہتری آئی ہے،رواں مالی سال مالیاتی خسارے کو کم کرکے چار اعشاریہ تین فیصد تک لے آئیں گے،جی ڈی پی کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،ملک میں ترقیاتی پروگراموں میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔