عرب امارات کے گرجتے بادل جلد پاکستان پہنچنے کی پیشگوئی
اسلام آباد:یو اے ای میں زندگی متاثر کرنے والی تیز ہوائیں اور گرجتے بادل جلد ہی پاکستان بھی پہنچیں گے، ماہر موسمیات نے تین صوبوں میں تیز ہواوٴں اور شدید بارش کی پیشگوئی کردی۔
متحدہ عرب امارات میں تباہی مچانے والا موسمیاتی سسٹم جلد پاکستان کا رخ کرے گااور سندھ کے علاوہ تینوں صوبوں میں موسم کے تیور بگڑیں گے۔ماہر موسمیات نے تیز ہواوٴں اور شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ویدر سسٹم نے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔اگلے تین روز میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارش کا امکان ہے۔ جس کے بعد یہ تیز ہوائیں اور چنگھاڑتے بادل پنجاب کا رخ کریں گے جہاں ہفتے اور اتوار کے روز یہ اسلام آباد پر بھی خوب گرجیں اور برسیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔