انسداد دہشتگردی عدالت: ایم کیو ایم کے چھبیس کارکنوں پر فرد جرم عائد

شائع 09 مارچ 2016 05:25pm

atc

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے چھبیس کارکنوں پرغیرقانونی اسلحہ اوربارودی مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے چھبیس کارکنوں کے خلاف پچاس مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزمان پر غیرقانونی اسلحہ اوربارودی مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا۔ جس پرعدالت نے تمام گواہان اورتفتیشی افسرکو سترہ مارچ تک طلب کرلیا۔ ملزمان میں فیصل عرف موٹا،عبید کے ٹو، فرحان شبیر،عامر سرپھٹا اوردیگرشامل ہیں۔ ملزمان کو مارچ دوہزارپندرہ میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پررینجرزکے چھاپے کے دوران گرفتارکیا گیا تھا۔