پنجاب میں نجی تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے
لاہور:پنجاب کے بڑے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان بالآخر اسکول کھولنے پر آمادہ ہو گئے۔ کل سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھلیں گے،صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کہتے ہیں طلبہ کے مستقبل کے لیے فیصلہ تبدیل کرکے ہڑتال موخر کردی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پرائییوٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت نے مثبت رویہ دکھایا ہے تو سکولز مالکان بھی طلبہ کے وسیع تر مفادات میں ہڑتال کا فیصلہ واپس لے رہے ہیں،کل سے تمام بڑے سکولز کی برانچز کھول دی جائیں گی۔
کاشف مرزا نے کہا کہ گورنر پنجاب کی مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اگر مذاکرات بامقصد نہ ہوئے تو آئندہ ہفتے لائحہ عمل کے لیے اجلاس طلب کرلیا جائے گا۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ایجوکیشن بل دوہزار سولہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا ،سکولز مالکان خسارے میں جاکر تعلیمی عمل جاری نہیں رکھ سکتے،حکومت فوری طور پر اس متنازعہ بل کو واپس لے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔