لوگوں نے بغیر ثبوت مجھ پر الزامات لگائے،رحمان ملک
اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں جن لوگوں نے بغیر ثبوت مجھ پر الزامات لگائے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرونگا، را کے لئے جو بھی کام کرے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ٹی وی پر آ کر مجھ پر الزامات لگائے انہیں قانونی نوٹس بھجوانے کے ساتھ ساتھ عدالت سے رجوع کروں گا،سوچی سمجھی اسکیم کے تحت مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائی ہے،را کے لئے جو بھی کام کرے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے کہا جوں ہی ڈاکٹر اجازت دیں گے پاکستان آ جاوٴں گا۔
ایک سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم لڑ رہے ہیں اورجان کیری بھارت کی بجائے پاکستان پر دباوٴ ڈال رہے ہیں،طالبان اور ظالمان کو روکنے کے لئے امریکہ کو ہماری مدد کرنا چاہئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔