جنرل سلیمانی کو کیوں مارا؟ٹرمپ انتظامیہ کو سوالات کا سامنا
جنرل سلیمانی کی موت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے ہی ملک میں ثبوت پیش کرنے کے حوالے سوالات کا سامنا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران سیکریٹری اسٹیٹ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں سلیمانی امریکا پر حملے کی تیاری کرچکا تھا۔آپ اسکے کیا ثبوت شیئر کرسکتے ہیں۔
جس پر پومپیو نے ثبوت دینے کی بجائے یہ کہہ کر بات گول مول کردی کہ ہم نےایک سیکیورٹی رسک ختم کیا ہے۔
صحافی کاکہنا تھا کہ نیویارک رپورٹ میں کہاگیاکہ اتنے ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔رپورٹ میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔
مائیک پومپیو نے کہا اعلی عہدیداروں کو کوئی شکوک شبہات نہیں۔ہم نے ایک رسک کو ختم کیا ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔