'ثقافتی ورثے پرحملہ جنگی جرم ہے'

شائع 05 جنوری 2020 05:43pm
فائل فوٹو

امریکی صدر کی جانب سےثقافتی مقامات پرحملےکی دھمکی کےجواب میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےردعمل دیتےہوئے کہاہےکہ امریکی صدرکویہ نہیں معلوم کہ ثقافتی ورثےاورشہری تنصیبات کوعالمی قوانین کا تحفظ حاصل ہے۔ٹرمپ اگرقانون کی کوئی کتاب ہی کھول کردیکھ لیتےتو انہیں پتا چل جاتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نےکہاکہ جنرل قاسم کی موت پرعراق میں ہونےوالےامریکامخالف مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب خطے سےامریکا کی شیطانی موجودگی کے خاتمے کا عمل شروع ہوگیا۔