پاکستان کوایف16طیاروں کی فراہمی کیخلاف بل مستردہونےکاامکان
واشنگٹن:امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے خلاف بل مسترد ہونے کا امکان ہے،سینیٹر بین کارڈن کا کہنا ہے کہ کانگریس میں پیش کی گئی قرار داد پرووٹنگ نہیں ہوگی۔
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر بین کارڈن نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان کو فراہم کیے جانے والے سات سو ملین ڈالرز کے ایف سولہ طیاروں کی ڈیل منسوخ کی جا سکتی ہے،، انھوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایف سولہ کا معاملہ ووٹنگ کیلیے پیش نہیں ہوگا۔
کارڈن نے کہا کہ وہ سینیٹر ریند پال کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کی مخالفت کریں گے، امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکی قانون سازوں کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی اور افغان امن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔