ایم کیو ایم نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016 10:15am

mqm-safai

کراچی:ایم کیو ایم نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے لائنز ایریا کی یوسی 10 سے صفائی مہم کا آغاز کردیا۔

پہلے مرحلے میں اسپتالوں، اسکولوں کے باہر سے کچرا اٹھانے کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ وسیم اختر نے دیواروں سے نعرے مٹاکر وال چاکنگ کے خاتمے کا بھی آغاز کردیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم کراچی کے 6 اضلاع بیک وقت شروع کی گئی ہے، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما میئر، ڈپٹی میئر، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی صفائی مہم میں شریک ہیں۔