کوئٹہ :فورسز کی کارروائی،8افغان طالبان گرفتار

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016 10:32am

criminal-ho-peshse

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،افغان طالبان کے آٹھ کارندے گرفتار کرلئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران افغان طالبان کے آٹھ کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

جن کے قبضے سے اہم دستاویزات اور دیگر اشیاء تحویل میں لے لی گئیں ہے جبکہ افغان طالبان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کوئٹہ میں تخریبی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-QUETTA-1245_x264_001.mp4"][/video]