الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک مشینوں کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھیج دی
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو سمری بھیج دی۔منظوری کے بعد چارسو الیکڑانک مشینوں کی خریداری کا ٹینڈرجاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خرایداری اوررواں سال استعمال کے لیے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشینوں کی خریداری کی منظوری کے لیے وزیراعظم کوسمری بھیج دی ہے جس کے بعد چارسو الیکٹرانک مشینوں کی خریداری کا ٹینڈرجاری کیا جائے گا۔ستمبر کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا پہلا تجربہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر،ممبران اور سیکرٹری میں اختلاف ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کے زیادہ ترممالک میں تجربہ ناکام ہوا، پاکستان میں اسے لانے پرحیرت ہے، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سیاسی دباوٴ برداشت نہیں کرپارہے اور ان کی خود مختاری برائے نام ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔