کراچی : چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازچودہ مارچ سے ہوگا

شائع 10 مارچ 2016 01:24pm

polio

کراچی:کراچی کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازچودہ مارچ سے ہوگا۔ شہربھرکے بائیس لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائی گی۔

کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چاروزہ پولیو مہم کے دوران بائیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو کے مرض ختم ہوچکا ہے ہمیں اس کے خاتمے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکرنے والے والدین کے خلاف باقاعدہ طورپرکارروائی کا فیصلہ نہیں تاہم ایسے لوگوں کو آگاہی دی جائے گی۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو رضا کاروں کی سیکورٹی کے لیے انتہائی موثر اقدامات کئے جائیں گے۔