تبدیلی کیلئے نوجوان قیادت کو آگے آنا ہوگا،رضا ربانی
اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ رضاربانی کہتے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ریاست کے معاملات جوں کے توں چلانے ہیں یا تبدیلی لانی ہے۔ تبدیلی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے آنا ہوگا۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے چوبیسویں کنوکیشن سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک کواس وقت کرپشن جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے فیصلہ کرنا ہوگا کہ ریاست کے معاملات جوں کے توں چلائے جائیں یا تبدیلی لانی ہے۔
رضاربانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے پاس آوٹ ہونے والے طلبہ بیرون ملک نہ جائیں بلکہ یہاں رہ کرملک کی خدمت کریں۔ تبدیلی کے لیے نوجوان قیادت کوآگے آنا ہوگا۔
فارغ التحصیل ہونے والی طالبات نے بھی ملک میں رہ کرخدمت کے عزم کا اظہارکیا۔کنوکیشن میں ایک ہزارتین سوپچیس طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ایک ہزاردوسوسترہ طلبہ نے گریجویشن جبکہ ایک سوآٹھ طلبہ نے پوسٹ گریجویشن کی کامیاب تکمیل کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔