ایس آئی یو ٹی میں بھی مفت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے عمل کا آغاز کردیا گیا

شائع 21 مارچ 2020 01:36pm

  کورونا وائرس کی بروقت تشخیص کےلئے کراچی کے ایس آئی یو ٹی میں بھی مفت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کےعمل کا آغاز کردیا گیا۔سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی کہتے ہیں تمام ٹیسٹنگ فیسیلٹیز ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائن کے مطابق فراہم کی جائینگی،چیسٹ انفیکشن، نمونیا، نزلہ،زکام اور کھانسی کے مرض میں مبتلا افراد کا مفت ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے بچاو اور بروقت اسکی تشخیص کےلئے کراچی کے ایس آئی یو ٹی میں بھی مفت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔

سرابراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی نے طبی ماہرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ان مریضوں پر تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے جن کے قوت مدافعتی نظام کمزور ہے۔ یہاں چیسٹ انفیکشن ، نمونیا ، نزلہ، زکام ، اور کھانسی کے مرض میں مبتلا افراد کے ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔

 دیگر طبی ماہرین نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے سبب صورتحال بے حد خراب ہے۔شہری صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، وائرس کی روک تھام کے لئے متعلقہ محکمے اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔

 سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی نے مزید کہا کہ تمام ٹیسٹنگ فیسیلٹیز ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔ کسی کو نہیں معلوم کے اس وباء کا خاتمہ کب ہوگا۔