'عوام پکنک منانے کے بجائے گھر رہنے کوترجیح دیں'
گورنر سندھ عمران اسماعیل- فائل فوٹوگورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کراچی کی صورتحال دیکھ کر افسوس ہورہا ہے۔عوام پکنک منانے کے بجائے گھر رہنے کوترجیح دیں ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایکسپو سینٹر میں پاک آرمی کے تعاون سے بنائے گئے ایمرجنسی فیلڈ اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے تین ہزار یومیہ ٹیسٹ سندھ میں ہی کروارہے ہیں۔شہری پک نک کے بجائے گھررہنے کوترجیح دیں۔
گورنرسندھ کا کہنا تھا کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا بھی ازالہ کریں گے مخیرحضرات تعاون کریں۔وزیراعظم عمران خان جلد اہم اعلان کرییں گے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔