شہباز شریف آج رات وطن واپس آرہے ہیں
فائل فوٹوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ ن کےصدرشہباز شریف آج رات وطن واپس آرہے ہیں۔
لندن سےجاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔پاکستان واپس آنے کا ارادہ تھا لیکن نوازشریف کی ہارٹ سرجری کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج خبر سنی کہ پاکستان کےلئے فضائی آپریشن بند ہورہے ہیں۔اس لیے نوازشریف کے مشورے سے آج ہی وطن واپس آرہا ہوں۔
وطن واپسی روانگی کے وقت شہباز شریف کی والدہ اور بھائی نواز شریف نے پیار کیا اور الوداع کہا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔