جماعت اسلامی کا الخدمت کےاسپتالوں اور شفا خانوں کو 'کورونا ہیلپ سینٹر' میں تبدیلی کا اعلان
فائل فوٹوجماعت اسلامی کراچی نے70دفاتر، الخدمت کےاسپتالوں اور شفا خانوں کو 'کورونا ہیلپ سینٹر' میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایمرجنسی حالات میں مارچ اور اپریل کے بجلی اور گیس کے بلز،انڈسٹریز کے اضافی چارجز اور بجلی بل ختم کرنے مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 50فیصدکم کرکے عوام کو معاشی ریلیف دیا جائے۔تمام سرکاری وغیر سرکاری اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج کا مفت انتظام کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ سوشل سیکورٹی کے اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز بنائیں جائیں۔آغا خان،لیاقت نیشنل،ضیاء الدین جیسے اسپتالوں کو فری سروس اور ٹیسٹنگ کا پابند کیا جائے۔
حافظ نعیم نےکہاکہ جماعت اسلامی خدا سے رجوع، توبہ استغفار اوراس وبا سے متعلق آگاہی کے سلسلےمیں ایک تربیتی و آگاہی مہم چلائے گی۔عوام آزمائش کی اس گھڑی میں تعاون کریں۔ فیکٹری مالکان مزدوروں کےلئے ایثار کا مظاہرہ کریں اور چھٹیوں کے دوران ان کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کریں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے شہریوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت قائم دفاتر میں اجناس اور فنڈز زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع کرائیں تاکہ ضرورت مند شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جاسکے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔