کراچی سمیت سندھ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع
Image Credit: APوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر آج رات بارہ بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔سندھ بھر کے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور تمام دفاتر 15 روز کےلئے بند رہیں گے۔ گلی محلوں میں بلاضرورت نظر آنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے گھروں سے نکلنے والے افراد کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔
سندھ حکومت نے عوام کےلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سندھ بھرمیں15روزکے لئےمکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
آج رات بارہ بجے کے بعد سےتمام دفاتر،اجتماع گاہیں بند ہوں گی۔شہری بلاضرورت گھرسے نہ نکلیں،نہ ہی گاڑی میں2افرادسےزیادہ سفرکریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے احکامات دیے کہ ہرشخص گھرسےنکلتے وقت شناختی کارڈ ساتھ رکھے۔بیمارکواسپتال منتقل کرنےکےلئے بھی صرف تین افراد مریض کے ساتھ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ غریبوں کی امدد کےلئے حکومت کا ساتھ دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر دہرایااگر عوام نے ساتھ نہ دیا توساری محنت رائیگاں جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔