سندھ حکومت کی جانب سے غریبوں کو ایک اور بڑا ریلیف

شائع 22 مارچ 2020 05:55pm
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ-فائل فوٹو

سندھ حکومت نے غریبوں کو ایک اور بڑا ریلیف دے دیا۔بجلی اور گیس گمپنیوں کو ہدایت کردی کہ جن صارفین کا بجلی کا بل چار ہزار روپے ہے اور جن کے گیس کا بل دو ہزار روپے تک ہے اُن سے اس مہینے کا بل نہ لیا جائے۔یہ بلز اگلے دس ماہ تک صارفین سے قسط وار وصول کیا جائے۔سندھ حکومت نے افواہوں سے بچنے کےلئے ایک فیس بک پیج اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنادیا جہاں سے سندھ حکومت کی تمام ہدایات ملیں گی۔