کورونا وائرس کیخلاف کام کرنیوالےڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت کی تصدیق

شائع 22 مارچ 2020 07:23pm

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نےکورونا وائرس کےخلاف کام کرنےوالےڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت کی تصدیق کردی۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس میں 65سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہری کو آج ہی تشویش ناک حالت میں شیخ زید اسپتال سے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔