پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا تسلسل دیکھا گیا
فائل فوٹوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا تسلسل دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آگئی، دو گھنٹے کاروبار بند کردیا گیا۔ دوبارہ بحالی کے بعد بھی مندی کے بادل نہ چھٹ سکے۔ سات ماہ بعد انڈیکس 28ہزار 500پر بند ہوا۔ اسٹاک بروکرز نے مارکیٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل برقرار۔ مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس نیچے آگیا۔ کاروبار بند کردیا گیا۔ سرمایہ کار بار بار بند ہونے گھبرا گئے کہتے ہیں مارکیٹ کو بند کردیا جائے۔
اسٹاک مارکیٹ کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ متعارف کرایا گیا۔
بعض سرمایہ کار فنڈ کے بعد بہتری کی امید کر رہے ہیں۔
سارا دن بدترین مندی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس21پوائنٹس کمی سے28ہزار 564 پر بند ہوا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔