'سخت اقدامات کے بعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے'

شائع 24 مارچ 2020 05:37pm
ڈاکٹر ظفر مرزا- فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ  کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے۔ملک میں مشتبہ کیسزکی تعداد 7ہزار 736 ہے ۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفرمرزا نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں 89 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں مشتبہ کیسز کی تعداد 7ہزار 736 ہے ۔ کوششیں کررہے ہیں کہ لوگ گھروں میں رہیں۔سخت اقدامات کے بعد امید ہےکورونا وائرس پرقابوپالیں گے ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ کیسزمیں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔24 گھنٹوں میں ایک ہزار 262 لوگ مشتبہ کیسز میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ بلاضرورت گھروں سےباہرنہ نکلیں ۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔635 مریض اسپتالوں میں داخل،5 کی حالت تشویش ناک ہے۔اب تک ملک میں جتنے کورونا کے تصدیق شدہ کیسز ہیں ان میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری ایران کی ہے ۔

معاون خصوصی نے  کہا کہ صورت حال میں تبدیل ہوگی توحکومتی اقدامات میں بھی تبدیلی ہوگی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت تمام اقدامات کر رہی ہے۔