بلوچستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں،ثناءاللہ زہری

شائع 11 مارچ 2016 05:07pm

sanaullahzahri_image

 کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں، تاہم چند علاقوں میں دہشتگرد اب بھی موجود ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال بعد شہباز تاثیر کو ہم نے ہی بازیاب کرایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کی۔خطاب میں انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے بعد بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔لیکن چند علاقے ایسے بھی ہیں جہاں دہشتگرد روپوش ہیں۔ثناءاللہ زہری نے باور کرایا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی انہوں نے کرائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی بہتری کے باعث سندھ سے آئے لوگ بلوچستان میں کاروبار کررہے ہیں۔انڈسٹریز لگانے کے لیے انہیں زمینیں بھی دی جائیں گی۔