پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5837ہوگئی
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد تعداد5837ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے نئے اعداد وشمارجاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد مزید بڑھ رہی ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 342کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد5ہزار 716ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 14اپریل بروز منگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں آج کورونا کے مزید 220مریض سامنے آئے،پنجاب میں 154،خیبر پختونخو امیں 56، گلگت بلتستان میں 9اور بلوچستان میں کورونا وائرس کاایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ آج پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ میں ایک ،ایک اموات بھی ریکارڈ ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد2826ہوگئی جبکہ سندھ میں 1452افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 800،بلوچستان میں 231،گلگت بلتستان میں233،اسلام آباد میں 131 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے40کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طورپر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے اور 49 فیصدمقامی طور پر پھیلے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد96ہوگئی۔
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 35 اموات ہوئی ہیں،سندھ میں31،پنجاب میں24 ،گلگت بلتستان میں 3اور بلوچستان میں 2اوراسلام آباد میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1378مریض صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم مختلف اسپتال میں زیر علاج 46 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 353قرنطینہ مراکز میں 17 ہزار 332 افراد کو رکھا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 69ہزار 928افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک کی سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع
حکومت نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی ۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔
پچیس اپریل تک کوروناکیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔