کراچی:ضلع وسطی،شرقی کی 16یوسیز کومکمل لاک ڈاؤن کرنے کےاحکامات جاری
فائل فوٹوکراچی میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ضلع وسطی اورضلع شرقی کی 16یوسیز کو مکمل لاک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،علاقے کو سیل کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یوسی 15، 22، 24 اور 25، 45 اور47 شامل ہیں یوسی 15 میں سرسید اور سیکٹر سیون ڈی ٹو نارتھ کراچی کا علاقہ شامل ہے۔
یوسی 22 میں بلاک ایف حیدری نارتھ ناظم آباد کا علاقہ، یوسی24،25 میں سیکٹر 15 اے، 15 بی اور بفروزن کے علاقے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یوسی 45 ہادی مارکیٹ ، ناظم آباد نمبر 2 ، 3 اور 4 جبکہ یوسی 47 پاپوش نگر، ناظم آباد5اے ، 5سی اور پاپوش نگر کے علاقے شامل ہیں ۔
ڈی سی سینٹرل کے مطابق متعلقہ تھانوں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے یوسیز میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی ہے۔
لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق کیا گیاہے جبکہ کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی جانب سے یوسی8 اور9کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یوسی8 اور9 میں مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ،ریڈ زون قراردیے جانے والے علاقوں میں جمالی کالونی، گلشن13 ڈی،13 بی اور13 بی ٹو شامل ہیں،اس کے علاوہ گلشن اقبال بلاک4، 6 اور7 کے علاقے بھی ریڈ زون میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ان علاقوں میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ کے ساتھ خریداری کیلئے نکل سکے گا۔
پولیس کے مطابق ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح8 سے دوپہر3 بجے تک کھلیں گی، حالات قابو میں آئے تو ایک ہفتے بعد علاقہ کھول دیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔