ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2016 09:09am

rain-&-roof-ho

اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم بہار کے رنگ مزید نکھر گئے ہیں،جبکہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔اسلام آباد ،راولپنڈی اورمضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور موسمی امراض کا خاتمہ ہوا ہے۔آزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفبار ی کا سلسلہ جاری ہے،مظفرآباد سری نگرشاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نوسیری اورساون گچھہ کے مقام بند ہے۔

میرپورانتظامیہ کی جانب سے خالی کرائی گئی بوسیدہ عمارت زمین بوس ہوگئی،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پنجاب میں بھی بادل برس رہے ہیں،لاہور،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ،پاکپتن سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم دلفریب ہوگیا ہے اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

دریا خان کے علاقے جھوک لال شاہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے،خیبرپختونخوا میں پشاور،چارسدہ ،مردان ،دیر بنوں کوہاٹ،ڈی ائی خان ، ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہری پور، سمیت صوبہ بھر کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ گْزشتہ چوبیس گھنٹے سے وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں ایک سو اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرار ت کالام میں منفی۱یک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بارش کے باعث تخت بھائی کے نواحی گاوٴں پیر سدو میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جار ی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم بہار کی پہلی برف باری سے موسم پھر سرد ہوگیا، غذر، چلاس اور استور کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، جبکہ شاہراہ قراقرم بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہے

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے کئی اضلاع میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے جبکہ دس سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ،اندرون سندھ بھی مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔

[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/COMPILE-AIRED-1220_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/COMPILE-AIRED-1220_x264.mp4"][/video]