امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد45ہزار318ہوگئی

شائع 22 اپريل 2020 07:54am

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ کر 45 ہزار318 ہوگئیں۔امریکی صدر نے دو ماہ کےلئے امیگریشن پر پابندی لگا دی۔

معیشت اور صحت کی بہتری کےلئے امریکی سینیٹ نے مزید 484 ارب ڈالرزکاامدادی پیکج منظورکرلیا۔

پیکج سے چھوٹے کاروباری قرضوں کےلئےفنڈزفراہم اورطبی عملےکےلئےحفاظتی لباس اورآلات خریدے جائیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نےامیگریشن پر دو ماہ کےلئےپابندی عائد کردی جس کا مقصد امریکیوں کے روزگار کا تحفظ ہے۔

امریکی ادارے نے ملک میں تیار کردہ ٹیسٹنگ کٹ کی بھی منظوری دے دی۔

دوسری جانب  نیویارک کے گورنراینڈریو کومو نے صدرٹرمپ سے ملاقات کی۔

امریکا میں کوروناسے اب تک 45 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرین کی تعداد بھی آٹھ لاکھ 18ہزار 700سے بڑھ گئی ہے۔

امریکی طبی ماہرین نے خبردارکیا کہ آئندہ موسم سرمامیں وائرس کا دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک ہوگا۔نزلہ، زکام اور وائرس کا ایک ساتھ سامنا ہو گا۔