دنیابھرمیں کوروناوائرس سےایک لاکھ91 ہزار سے زائد افراد ہلاک
فائل فوٹوروم:دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 91ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، متاثرین کی تعداد 27لاکھ 26ہزار تک جاپہنچی۔
دنیا بھرکے210 ممالک بدستورکورونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں،یورپ میں بھی کورونا تھم نہ سکا،اٹلی میں کورونا وائرس 25ہزار540جانیں نگل گیا جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 89ہزار 900سے تجاوز کرگئی۔
اسپین میں اب تک دولاکھ 13ہزارسےزائد کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ اموات 22ہزار155سےبڑھ گئیں،میڈرڈ میں موبائل سروس ٹیم بھی خدمات انجام دینے لگی۔
فرانس میں 21ہزار 856افراد چل بسے ،جرمنی میں 5ہزار575افرادجان سے گئے تاہم متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزارتک پہنچ چکی ہے،ادھربرازیل کےطلباء نے طبی عملے کیلئے ڈس انفیکشن اسٹیشن بناڈالا۔
یورپی یونین رہنماؤں نے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کیلئے 500ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔