ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا سے خفا ہوگئے

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 08:30am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھرامریکی میڈیاسے خفا ہوگئے ،ٹویٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس نیوز کانفرنسزس کا مقصد کیا ہےجب میڈیاتلخ سوالات کےسوا کچھ نہیں پوچھتا ۔

سخت سوالوں سے پریشان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پربرہم  ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ داغ دیا کہ میڈیا سچ چھپاتاہےصحیح حقائق نہیں بتاتا،گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پرروزانہ کی بنیاد پرہونے والی امریکی صدر کی بریفنگ کا بھی انعقاد نہیں کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےٹوئٹر پر میڈیا پرشدیدتنقیدکرتےہوئے لکھا کہ اس لنگڑے لولے میڈیا کواگرصرف جارحانہ سوالات ہی پوچھناہیں توایسی بریفنگ کاکوئی فائدہ نہیں،امریکی میڈیاصرف ریٹنگ کیلئےجعلی خبریں نشر کرتا ہے،عوام کو میڈیا سے جھوٹی معلومات کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بارکورونا سے متعلق ہونے والی میڈیا بریفنگ میں اپنی کارکرگی کا دفاع کرتے ہوئے  میڈیا پر برہم  ہوتے رہے ۔