نادرا نے کل سے کھلنے والے نادرا دفاتر کےلئے ہدایات جاری کر دیں

شائع 03 مئ 2020 03:56pm
فائل فوٹو

نادرا نے کل سےکھلنے والےنادرا دفاتر کےلئے ہدایات جاری کر دیں۔دفاترکے اندر اورباہردی گئی ہدایات پرعمل اورحفاظتی دوری رکھنا لازمی ہو گا۔نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔

نادرا نے کل سے کھلنے والے نادرا دفاتر کےلئے ہدایات جاری کر دیں ۔ہدایات کے مطابق ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020  تک پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہے۔

نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی ۔ شناختی کارڈ کی وصولی کے لئے 15  مئی کے بعد رجوع کریں۔ نادرا دفاتر میں داخلے کے لئے ماسک لگانا، درجہ حرارت نپوانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی ہے۔

نائیکوپ یا پی او سی بنانے کےلئے اور رش اور دھوپ سے بچنے کےلئے نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کریں۔

نادرا دفاترکے اندر اورباہردی گئی ہدایات پرعمل اورحفاظتی دوری رکھنا لازمی ہے۔ نادرا دفاترپرآنے سے پہلے اہم معلومات کے لئے نادرا کال سنٹر 7000 پر کال ضرور کریں۔