ایف آئی اے: سرفراز مرچنٹ اور مصطفی کمال طلب
اسلام آباد:ایف آئی اے نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے را سے رابطے کی انکوائری تیز کردی ہے اور اس سلسلے میں سرفراز مرچنٹ اور مصطفٰی کمال سے رابطہ کرلیا، تاہم مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ انہیں ایف آئی اے نے باضابطہ طور پر نہیں بلایا، لحاظہ پیش نہیں ہوں گے۔
چوہدری نثار کی ہدایت کے بعد ایف آئی اے کا سرفراز مرچنٹ اور مصطفٰی کمال سے رابطہ ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے سرفراز مرچنٹ سے لندن میں رابطہ کیا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ سوموار تک اپنے قانونی معاونین سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کراچی میں مصطفیٰ کمال سے رابطہ کرکے انہیں ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی دعوت دی۔ تاہم مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایف آئی کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر نہیں بلایا گیا، لہذا پیش نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے ٹیم منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور راء کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کر رہی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔