سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شائع 13 جون 2020 05:47pm

اسلام آباد کی عدالت نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مقدمہ درج ہوگا یا نہیں، فیصلہ 15 جون کو سنایا جائے گا۔

 درخواست گزارکے وکیل نے سنتھیا کا متنازعہ ٹویٹ عدالت میں پیش کیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام نے عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست کی۔

جس کے بعد عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ پندرہ جون تک محفوظ کرلیا۔