پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 139230ہو گئی
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد1لاکھ 39ہزار230ہوگئی جبکہ2632افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 6ہزار825نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 39ہزار230ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 14جون بروزاتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید3366نئے مریض سامنے آئےجبکہ36ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 2514،اسلام آباد میں 771،گلگت بلتستان میں 51اورآزاد کشمیر میں کورونا کے30کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 31،اسلام آباد میں 4اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد52ہزار601ہوگئی جبکہ سندھ میں51ہزار518افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں17ہزار450،بلوچستان میں8ہزار028،اسلام آباد میں7ہزار934، گلگت بلتستان میں1095اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے604کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید81مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد2632ہوگئی۔
کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں969افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 816،خیبرپختونخوا میں 661،بلوچستان میں83،اسلام آباد میں75 اور گلگت بلتستان میں16 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 12ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 84ہزار863 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے بیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1679افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد51 ہزار735ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار546کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6ہزار825افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 8لاکھ68ہزار565افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔