نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ
فائل فوٹواسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔
نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کرے گاجبکہ برطانیہ سے بھی سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔