شہبازشریف کاسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافےکامطالبہ
فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیااورسرکاری ملازمین کو ہاؤسنگ الاؤنسز کے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں، سرکاری ملازمین بالخصوص کم اسکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا قابلِ قبول نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں،ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے،موجودہ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ ملک معاشی کساد بازاری اور سست روی سے گزررہا ہے۔
صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اورمنصوبے کہاں ہیں؟ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگارپیدا ہو،کسانوں کی مددکیلئے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکرتک نہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔