صدر عارف علوی کا وزیرریلوے شیخ رشید کو فون ،خیریت دریافت کی

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 03:30am
فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو فون کرکے خیریت دریافت کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا اور ان کی کی خیریت دریافت کی۔

عارف علوی نے شیخ رشید کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ،صدر مملکت نے جاری علاج اور طبی سہولیات سے متعلق بھی پوچھا۔

شیخ رشیداحمد نے بتایا کہ بیماری کا مقابلہ کررہا ہوں، ڈاکٹرز اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق علاج کر رہے ہیں،  انشاء للہ آپ سب کی دعاؤں سے جلد شفایاب ہوں گا۔