وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمودی سرکار کو بڑی پیشکش کردی

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 02:05pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مودی سرکارکوبڑی پیشکش  کرتےہوئے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ کشمیری ان کے ساتھ ہیں توآئیں مظفرآباد اوردیکھ لیں کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

بھارتی وزیردفاع کے من گھڑت بیان کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی 7 دہائیوں میں نہیں تھا،اگر بھارتی وزیردفاع واقعی سمجھتے ہیں کہ کشمیری ان کے ساتھ ہیں، تومیں بھارتی وزیردفاع کومظفرآباد کی دعوت دیتا ہوں ،بھارتی وزیردفاع خود دیکھ لیں کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت مجھے یا عمران خان کوسری نگرآنے کی دعوت دیں تودیکھ لیتے ہیں کہ کتنے کشمیری پاکستان کی بات پرتوجہ دیتے ہیں ،اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے۔