آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس، قومی وعلاقائی سلامتی صورتحال کا جائزہ
آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں شرکاء نےکہا کہ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرز کو ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
کانفرنس میں بھارتی جارحیت اوردہشتگرد گروپوں کی کھلے عام حمایت کو خصوصی طور پر نوٹ کیا گیا۔شرکاء نےعزم ظاہرکیاکہ بھارت کی طرف سےنہتےکشمیریوں کو نشانہ بنانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔بھارت کی دہشتگرد تنظیموں کی کھلم کھلا حمایت کو بے نقاب کیا جاتا رہےگا۔
کانفرنس میں بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی سپورٹ کا معاملہ بھی زیربحث آیا ۔
کانفرنس میں ملک بھرمیں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ افغانستان میں امن عمل کے مغربی سرحد پرمثبت اثرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
... and resolved to keep supporting the normalization process through national institutions.
Noting the Indian aggression, forum resolved to continue thwarting Indian designs & expose Indian targeting of innocent civilians in Kashmir and open support to terrorist outfits...(2/4) pic.twitter.com/cc8A21DXH9— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
کورکمانڈرزنےفیصلہ کیاکہ مغربی سرحدکےساتھ علاقوں میں قومی اداروں کےساتھ مل کر حالات کو معمول پر لانے کامشن جاری رہے گا۔کورونا کامقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
...It was underlined that COVID-19 can only be fought as a ‘whole of nation approach’ wherein every individual will have to play a role to ensure success through observation of basic procedures and discipline. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے اور دستیاب وسائل کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئےجائزہ لیا گیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔