ایل او سی پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، چار پاکستانی شہری شہید

شائع 17 جون 2020 07:30pm

لائن آف کنٹرول پر نکیال اور باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارت فوج کو موثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ  بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 شہری شہیدہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پاک آرمی نے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا۔