ملک بھر میں بین الاقوامی پروازیں بحال

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 05:16pm

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں بین الاقوامی پروازیں بحال کردیں۔

پروازوں کو آپریٹ کرنے کیلئے سی اے اے خصوصی اوقات جاری کرے گا۔

پروازوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کروایا جائے گا، پروازوں کے لیے خصوصی اوقات جاری کیے جائیں گے۔

گوادر اور تربت کی پروازوں پر پابندی برقرار رہے گی۔