ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آباد:پولیو سے بچاوٴ کے لیے ملک بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے،لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
پولیو سے بچاوٴ کے لیے تین روزہ ملک گیر مہم شروع ہوگئی ہے۔ کراچی میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر کیا ، کراچی میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیاہے ۔
لاہور سمیت پنجاب بھر تین روزہ مہم کے دوران ایک کروڑ تراسی لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔۔ مہم کیلئے تینتالیس ہزار سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے چوبیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جبکہ صوابی میں مکمل جبکہ چترال کی آٹھارا یونین کونسلز میں مہم موخر کردی گئی ہے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جبکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔
فاٹا اور ایف آرز میں نو لاکھ اسی ہزار تین سو تریپن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ،بلوچستان کے تیس اضلاع کی چھ سو چالیس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے صرف کوئٹہ میں تیرہ سو سیکورٹی اہلکار پولیو ٹمیوں کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
بلوچستان میں پولیو وائرس افغانستان اور سندھ کے علاقوں سے منتقل ہوئے تھے اسلئے سرحدی علاقوں میں خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/AIRED-AS-COMPILE-1216_x264.mp4"][/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔