ایم کیوایم کےرہنمارضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016 11:00am

raza-haroon

کراچی:ایم کیوایم کے رہنما اورسابق صوبائی وزیررضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے ، کہتے میں نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا جوبھی بات ہو گی میڈیا کے سامنے کروں گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصربات چیت میں انہوں نے کہا مستقبل کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا جوبھی بات ہوگی میڈیا کے سامنے ہوگی۔ وہ ایئرپورٹ سے پرائیویٹ گاڑی میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

رضا ہارون ایم کیوایم کی جانب سے صوبائی وزیراورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ایم کیوایم کے منحرف رہنما مصطفیٰ کمال بھی آج اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں ایم کیو ایم کی مزید وکٹیں گرائے جانے کے امکانات ہیں ذرائع کے مطابق رضا ہارون بھی مصطفی کمال گروپ جوائن کرسکتے ہیں ۔

[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-0850_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-0850_x264.mp4"][/video]